کراچی: پاکستان اور نیشنل بینک ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن طاہر زمان کی والدہ انتقال کر گئی، مرحومہ کو گوجرہ میں سپر د خاک کر دیا گیاہے ، نماز جنازہ میں نیشنل بینک ایچ آر گروپ کے سربراہ کو ثر اقبال ملک ،شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔انھوں نے طاہر زمان کے اس سانحہ پر گھرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حا صل ہونے کے لیے دُعا کی گئی ۔ اس کے علاوہ پی ایچ ایف نے نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ اور ایس ایچ اے کے سیکرٹری اطلاعات غلام محمد خان کو قومی جونئر ہاکی چیمپئن شپ کا میڈیا کو آرڈینیٹرمقرر کر دیا۔
Next Post
الخدمت کا سیلاب متاثرین میں مکانات کی تقسیم
Mon May 12 , 2014
کراچی: الخدمت فاﺅنڈیشن نے ضلع کشمور میں 60مکانات سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیے ،مکانات کی تعمیر پر 70لاکھ روپے لاگت آئی۔مکانات متاثرین کے حوالے کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن اللہ اور اس کے رسولﷺ کی رضا کے لیے ملک و قوم کی […]
