الخدمت کا سیلاب متاثرین میں مکانات کی تقسیم

کراچی: الخدمت فاﺅنڈیشن نے ضلع کشمور میں 60مکانات سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیے ،مکانات کی تعمیر پر 70لاکھ روپے لاگت آئی۔مکانات متاثرین کے حوالے کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن اللہ اور اس کے رسولﷺ کی رضا کے لیے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن مختلف شعبوں میںمستحقین کی خدمت کررہی ہے اور انشا ءاللہ یہ سفر جاری رہے گا۔ الخدمت فاﺅنڈیشن نے غیر ملکی این جی اوز کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لیے مزید150مکانات کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر قیم جماعت اسلامی سندھ ممتاز سہتوکا کہنا تھا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن نے ہمیشہ غریب اور محروم طبقات کی مدد کی ہے ،بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںبھر پور کام کیا ہے۔

Next Post

ڈک ورتھ لوئس ٹی ٹوئنٹی میں کا ر آمد نہیں ہے : ڈیل اسٹین

Mon May 12 , 2014
دبئی: جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ ٹی ٹوئنٹی میں کارآمد نہیں ہے ۔ آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآبا د کی نمائندگی کرنے والے اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین رواں سیزن میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پرسب سے ذیادہ بحث کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اسٹین کا کہنا ہے […]