دبئی: جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ ٹی ٹوئنٹی میں کارآمد نہیں ہے ۔ آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآبا د کی نمائندگی کرنے والے اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین رواں سیزن میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پرسب سے ذیادہ بحث کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اسٹین کا کہنا ہے کہ چینجنگ روم میں یہ موضوع سب سے زیادہ زیر بحث رہتا ہے۔ گزشتہ روز حیدر آباد کی ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دہلی کو شکست سے دوچار کر دیا تھا جس میں اسٹین نے دو وکٹیں ہتھیا لی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح ڈک ورتھ لوئس کی حساب کتاب کی جاتی ہے وہ ٹی ٹوئنٹی میں کام نہیں آتی لیکن جب تک اس کے متبادل کوئی موثر طریقہ نہیں اپنا یا جا تا تب تک ہمیں اس پر ہی اکتفا کر نا پڑے گا، ٹاس کرکے نتیجہ نکالنے سے تو یہ نظام بہتر ہے۔
Next Post
کیلی فورنیا سائیکل ریس: بریڈلے ویگنز نے دوسرا مرحلہ جیت لیا
Tue May 13 , 2014
کیلی فورنیا: برطانوی سائیکلسٹ بریڈ لے ویگنز نے ٹور آف کیلی فورنیا سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ جیت کے ساتھ ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی ۔ٹیم اسکائی کے چونتیس سالہ رائیڈر نے بیس کلومیٹر سے طویل فاصلہ 23منٹ اور18 سیکنڈز میں طے کیا۔ آسٹریلیا کے ڈینس روہن 44سیکنڈزکے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ بریڈلے ویگنز […]
