کیلی فورنیا سائیکل ریس: بریڈلے ویگنز نے دوسرا مرحلہ جیت لیا

کیلی فورنیا: برطانوی سائیکلسٹ بریڈ لے ویگنز نے ٹور آف کیلی فورنیا سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ جیت کے ساتھ ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی ۔ٹیم اسکائی کے چونتیس سالہ رائیڈر نے بیس کلومیٹر سے طویل فاصلہ 23منٹ اور18 سیکنڈز میں طے کیا۔ آسٹریلیا کے ڈینس روہن 44سیکنڈزکے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ بریڈلے ویگنز مجموعی برتری میں 5گھنٹے سات منٹ اور پینتیس سیکنڈ کے ساتھ سب سے آگے ہیں, ڈینس روہن دوسرے اور امریکا کے فینی ٹیلر تیسرے نمبر پر ہیں۔ لندن اولمپکس میں ٹائم ٹرائل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ویگنز2012 میں بھی ٹورآف کیلی فورنیا جیت چکے ہیں۔ سات سو بیس کلو میٹر طویل کیلی فورنیا ریس میں دنیا بھر سے128 سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

Next Post

ذکا اشرف پر کرپشن کا انکشاف ،پی سی بی آڈٹ رپورٹ

Tue May 13 , 2014
لاہور: پی سی بی کے سابق چیئر مین ذکا اشرف پر دو کروڑ80 لاکھ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔سابق چیئرمین بیرون ملک دوروں پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گئے جس کا کوئی ریکارڈموجود نہیں،پی سی بی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میںسابق چیئر مین کے دور میںبھاری کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جہاں اختیارات کا نا جائز فائدہ […]