قائم علی شاہ، نثار کھوڑو اور نادر مگسی آٹھویں مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل

کراچی(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے 3 ارکان قائم علی شاہ، نثار کھوڑو اور نادر مگسی کو آٹھویں مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ریکارڈ 60ارکان پہلی مرتبہ ایوان کا حصہ بن گئے، 130جنرل نشستو ں میں سے48پرارکان پہلی دفعہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے ہیں۔موجودہ اسپیکر آغاسراج ساتویں مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن، پیپلزپارٹی کے ہی ڈاکٹر سہراب سرکی چھٹی مرتبہ اور پی پی کے10ارکان 5ویں مرتبہ عوام کے منتخب کردہ ایوان کا حصہ بنے جبکہ ہیراسماعیل سوہو پانچویں دفعہ ایم پی اے بنی ہیں۔پی پی کے13ارکان چوتھی مرتبہ منتخب ہوکرسندھ اسمبلی پہنچے ہیں جبکہ 21ایسے ہیں جو تیسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے تاریخی ایوان میں پہنچے۔جنرل و مخصوص نشستوں پر 52ارکان کو دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن بننے کا اعزاز مل گیا جبکہ ایم کیوایم کے 24ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے ہیں اسی طرح پی ٹی آئی  کے حمایت یافتہ 9آزاد ارکان بھی پہلی مرتبہ منتخب ایوان کا حصہ بنیں گے۔

Next Post

جماعت اسلامی کے امرائے اضلاع کا اجلاس آج منعقد ہوگا

Sat Feb 24 , 2024
کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سندھ کے ضلعی امرائے اضلاع کا اجلاس اتوار03مارچ کو کوصبح دس بجے قباآڈیٹوریم کراچی میں طلب کرلیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق صوبائی ترجمان مجاہدچنا نے بتایا کہ اجلاس میں صوبہ بھر سے ضلعی ذمہ داران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے جائزہ رپورٹ […]