خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 صدرکاخواتین کوبااختیاربنانے کیلئے صحت اورتعلیم کی بہترسہولیات کی ضرورت پرزور

ٓٓاسلام آباد(پی پی آئی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے حصول کیلئے صحت اور تعلیم کی بہتر سہولتوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔اسلام آباد میں پانچویں ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ2024 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایوارڈز خواتین کو اقتصادی اعتبار سے بااختیار بنانے کے سلسلے میں کردار ادا کرنے والوں کو دئیے جارہے ہیں۔صدر نے خواتین کیلئے ہراسانی سے پاک ماحول کی ضرورت پر زوردیا تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرسکیں۔صدر نے ملک میں حالیہ عام انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں بھرپور شرکت پر خاص طورپر خواتین اورنوجوانوں کوسراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خاتون اول ثمینہ علوی نے خواتین پرزوردیا کہ وہ کاروبار شروع کرنے کیلئے بینکوں کی طرف سے آسان قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔بعد میں صدر اور خاتون اول نے دوسری ممتاز شخصیات کے ہمراہ مختلف شعبوں میں اعلی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں کوایوارڈ دئیے۔