خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خاتون وزیر اعلیٰ کی اگر توہین کی گئی تو برداشت نہیں ہو گا: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)  پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک خاتون وزیر اعلیٰ کی اگر توہین کی گئی تو برداشت نہیں ہو گا۔پنجاب اسمبلی کیاحاطہ میں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کل وزیراعلیٰ بن جائیں گی، آج کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں، کل دن 11بجے اجلاس میں قواعد وضوابط کے تحت وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کل کے اجلاس میں کوئی بدمزگی نہیں ہو گی، اپوزیشن اراکین پرامن رہیں گے، ایک خاتون وزیر اعلیٰ کی اگر توہین کی گئی تو برداشت نہیں ہو گا، امید ہے مخالفین ن لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں گے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل حافظ فرحت پنجاب اسمبلی تشریف لائے تھے،انہوں نے بے ہودگی کا مظاہرہ کیا، یہ ہاؤس بنی گالا نہیں حافظ فرحت عباس آئندہ خیال رکھیں اور قد کے مطابق بات کریں تو بہتر ہو گا، میاں اسلم اقبال کسی نامعلوم مقام پر بیٹھ کر ٹک ٹاک کریں، اگر میاں اسلم اسمبلی آنا چاہیں تو آ جائیں ہم ان کو لینے بھی جاسکتے ہیں۔لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جو قانون کے آگے سرنڈر بھی نہیں کر رہے وہ ہمیں قانون نہ سمجھائیں، ایک سال پہلے اسمبلی توڑ دی گئی تھی جس کی مدت 5 سال تھی،ہم اسمبلی میں عوامی مسائل کی بات کرنا چاہتے ہیں نہ کہ قیدی نمبر 804 کی جو اب اس کی نہیں ہے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر انتخابات کے بعد21 روز کے اندر اجلاس بلانا ہوتا ہے، صدر مملکت اگر جاتے جاتے اجلاس نہ بھی بلائیں تو اجلاس ہو گا، رانا ثنااللہ کے ہارنے کا مجھے بہت دکھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور بانی پی ٹی آئی کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، مریم کے ساتھ ان کے والد میاں نوازشریف کھڑے ہیں، مریم نواز کل وزیراعلیٰ منتخب ہو کر جلد رمضان پیکیج کا اعلان کریں گی۔