مارچ میں ملک بھر کے پاسپورٹ ڈیلیوری کاونٹر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

کراچی(پی پی آئی)ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاونٹر مارچ کے مہینے میں ہفتے اوراتوارکو بھی کھلے رہیں گے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے مطابق اس اقدام کامقصد عازمین حج کو سہولیات پہنچنا ہے دو مارچ سے اکتیس مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاونٹرز کھلے رہیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق عوام پاسپورٹ کے حصول کیلئے چھٹی کے روز بھی نو بجے سے ایک بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

Next Post

کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں 24.5فیصد اضافہ ر یکارڈ

Mon Feb 26 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں 24.5فیصد اضافہ ر یکارڈ کیا گیا ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی ادائیگی کی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے […]