اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہارانی چند کور سے مریم نواز تک، 1841  کے بعد تختِ لاہور پر عورت راج

لاہور(پی پی آئی)پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکمران اب ایک خاتون ہیں۔ مریم نواز کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے کہ وہ پاکستان کے کسی بھی صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلٰی منتخب ہو چکی ہیں۔پنجاب کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیں تو تختِ لاہور پر اس سے پہلے جس خاتون نے حکمرانی کی ان کا نام جند کور ہے جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ملکہ تھیں۔۔ سکھوں کی تاریخی کتب میں ان سے پہلے مہارانی چند کور کا ذکر ملتا ہے جو نومبر 1840 سے جنوری 1841 تک صرف 73 دنوں کے لیے حاکم بنیں۔مہارانی چند کور کھڑک سنگھ کی اہلیہ تھیں۔ ان کے بیٹے اور پنجاب کے راجہ نونہال سنگھ جب قاتلانہ حملے میں جانبر نہ سکے تو لاہور کے شاہی قلعے میں ان کی تاج پوشی کی رسم ادا ہوئی۔ 1947 میں پنجاب دو حصوں میں تقسیم ہوا تو انڈین پنجاب میں پہلی بار خاتون حکمران رجندر کور بھٹل نومبر 1996 میں وزیراعلٰی منتخب ہوئی تھیں