پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی اے اے کی جانب سے لائسنس روکنے پر130 پائلٹس گراؤنڈ

کراچی(پی پی آئی)سی اے اے کی جانب سے پائلٹس کے لائسنس روکنے کے معاملہ پرملک بھر میں 130 پائلٹس گراونڈ کردئیے گئے۔ 130پائلٹس کے لائسنس جاری نہ ہونے پر انکی فلائنگ بھی رک گئی، ائیرکرافٹس اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے نئے قانون ایوی ایشن ایکٹ 2023 پہ تحفظات کا اظہار کردیا، پی پی آئی کے مطابق ائیرکرافٹس اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ایکٹ 2023 میں ڈائریکٹرز سے لائسنس دستخط کا اختیار لیکر ڈی جی سول ایوی ایشن کو دینا غلط ہے،نئے قانون کے باعث پائلٹس کے لائسنس دستخط نہ ہونے پر زیر التواء   ہیں۔ ائیرکرافٹس اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق 130پائلٹس کے لائسنس جاری نہ ہونے پر انکی فلائنگ بھی رک گئی ہے،ملکی ائیرلائنز کے پاس پہلے ہی پائلٹس کی قلت ہے، وزیرہوابازی معاملے کا نوٹس لیں،پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کے اختیارات سے متعلق ایوی ایشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کی جائے۔