پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پولنگ کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 29 فروری تک تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی اور صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج مکمل ہوجائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری ہوگا، صدر کے امیدوار آج سے ہی کاغذات نامزدگی وصول کرسکتے ہیں اور کاغذات الیکشن کمیشن، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سے لئے جا سکتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم مارچ کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں پولنگ کا دن بتایا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امیدوار 2 مارچ دن بارہ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔