پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی ادارہ موڈیز پاکستان کی ریٹنگ بہتر قرار دینے پر آمادہ

کراچی(پی پی آئی)مالیات پر عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت بیان جاری کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔موڈیز انوسٹر سروس نے پاکستان کے حوالے سے اپنے جائزہ میں کہا ہے کہ اگر حکومت نے لیکوڈٹی اور بیرونی قرضوں کے لیے حوالے سے صورت حال پر قابو پا لیا تو پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی جائے گی۔پاکستان میں تقریباً دو برس سے جاری سیاسی بحران کے دوران موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی کر دی گئی جو اب تک Caa3 پر برقرار ہے۔تازہ ترین جائزے میں بھی موڈیز نے پاکستان کی یہ ریٹنگ برقرار رکھی ہے تاہم موڈیز نے اسے بہتر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔موڈیز کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر اس مطلوبہ حد سے بہت کم ہیں جس بیرون سرمایہ کاری ضروریات کو پوری کرنے کے لیے درکار ہے۔موڈیز نے پاکستان کے کمزور معاشی پروفائل کا ذکر کیا اور کہا کہ اگرچہ پاکستان جون 2024 تک اپنے بیرونی قرض کی ذمہ داریاں ادا کر لے گا لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ معاہدہ اپریل 2024 میں ختم ہونے کے بعد فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوئی سہارا دکھائی نہیں دیتا۔تاہم موڈیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پاکستان اپنے ان چیلنجز پر قابو پالے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھا لے، محصولات میں اضافے کے اقدامات پر عمل کرے تو اس کی ریٹنگ بڑھ سکتی ہے۔