پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے پر پی ڈی ایم اے نے صوبائی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور فلڈنگ کا خدشہ ہے، بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے، برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی، بارش کے بعد کی صورتحال ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے۔
Next Post
احتجاج، توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، فیصل جاوید، اسد عمر بری
Wed Feb 28 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے احتجاج اور توڑ […]
