ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

این اے 15 مانسہرہ، انتخابی عذرداری کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے متعلق انتخابی عذرداری کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کیس کا گزشتہ روز محفوظ کیا جانا والا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔ای سی پی نے متعلقہ ریٹرننگ افسر (آر او) کو 3 روز میں نتائج مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو شکست دی تھی۔گستاسب خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ نواز شریف کو 80 ہزار 382 ووٹ ملے تھے، بعدازاں، ن لیگی قائد نے نتیجہ چیلنج کر دیا تھا۔