ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید کی ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی

راولپنڈی(پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے مقدمے کی سماعت 5مارچ تک ملتوی کردی۔ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے جواب ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں جمع کروا دیا گیا۔ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ ای سی ایل میں نام نیب نے ڈالا ہے، شیخ رشید کا نام نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا، عدالت نے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق چیئرمین نیب سے جواب طلب کر لیا۔شیخ رشید کے وکیل نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی، تاہم عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کی استدعا کو مسترد کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق  عدالت میں سابق وزیرداخلہ نے استدعا کی کہ میرا کیس رمضان سے پہلے رکھ لیں، میں عمرے کے لیے جانا چاہتا ہوں۔جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیے کہ اس کے لیے اجازت ملے گی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتے،  عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔