ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مہارانی کو پتہ ہی نہیں کہ ملک میں غربت کتنی ہے؟:ڈاکٹر یاسمین راشد

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں کہ ملک میں غربت کتنی ہے؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں، غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں۔پی پی آئی کے مطابق  انھوں نے کہا کہ رمضان پیکیج سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے غربت کا، 35 سال سرکاری اسپتال میں کام کیا ہے، لوگوں کے پاس ایک انجکشن  کے پیسے نہیں ہوتے۔یاسمین راشد نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے،فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ بیچنے والے آج 9 فروری والے بن چکے ہیں، عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کر دیا۔