ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں 5 سال کی توسیع

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بھارتی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں مزیدپانچ سال کی توسیع کردی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  توسیع کا اعلان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ”ایکس“ پر کیا۔جماعت اسلامی پر پہلی بار 28فروری 2019 کو پانچ سال کے لیے پابندی عائدکی تھی۔بھارتی فوج اورپولیس اب تک جماعت اسلامی سے منسلک بیسیوں جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کوضبط کرنے کے علاوہ اس کے سینکڑوں رہنما اور کارکن گرفتار کر چکی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، دختران ملت، تحریک حریت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔