جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عبدالغفور حیدری اور نزہت صادق سینیٹ کی نشستوں سے مستعفی

اسلام آباد(پی پی آئی) مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر نزہت صادق اورجمعیت علمااسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ جے دونوں نے عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور وہ  ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد دونوں اپنی سینیٹ کی نشست  سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے  استعفی منظور کرلئے ہیں اورسینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دئیے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری اورنزہت صادق  بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔