جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط پرسخت عوامی ردعمل سامنے آگیا

کراچی(پی پی آئی)مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر عوامی ردعمل سامنے آگیا۔عوامی ردعمل میں کہاگیاکہ پاکستان کیخلاف آئی ایم ایف کوخط لکھنے پر مخصوص سیاسی جماعت کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے  ن لیگ کی رہنما شہناز ارشاد خان نے کہا کہ،پاکستان کے لیے انہوں نے بہت بڑا مسئلہ کھڑا کیا جو کہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی سازش ہے، یہ سازش ملک کے معاشی اور سماجی کلچر کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ پی پی کے رہنما غلام مصطفیٰ ملاح نے کہا کہاس خط کے پیچھے مخصوص سیاسی جماعت کا کیا مقصد ہے یہ وہی جانتے ہیں،کل ان کا کیا بھروسہ کہ کسی بھی ملک دشمن کو خط لکھ دیں کہ پاکستان پر حملہ کر دو،عمران خان نے اپنے دورحکومت میں بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو خراب کر کے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا تھا۔آج اچانک سے ان کو آئی ایم ایف بھی اچھا لگنے لگ گیا ہے کیونکہ ان کو صرف اقتدار چاہیے،یہ  ملک دشمن لابی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،مخصوص سیاسی جماعت کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔مخصوص سیاسی جماعت نے جو آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے وہ قوم اور ملک کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے،اس خط لکھنے کا سارا ملبہ غریب عوام پر گرے گا اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،مخصوص سیاسی جماعت کو ملکی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ملک کو قرضے کی ضرورت ہیکیونکہ ملک ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔