بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر آئی ہے: زرتاج گل

اسلام آباد(پی پی آئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مینڈیٹ چور ہے، عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر آئی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ یہ جو زبردستی جیت کر آئے ہیں، ان کے چہروں پر 12 بجے ہوتے ہیں، اصل میں بانی پی ٹی آئی اور فارم 45 جیت چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 اور فارم 49 والے ہار پہن رہے ہوتے ہیں، احسن اقبال کا اپنا بھی ووٹ چیک ہونا چاہیے۔زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام فیصلہ کر چکے ہیں، یہ زبردستی خانہ پوری ہو رہی ہے، ان کو خود بھی یقین نہیں ہے ایوان میں ان کی شکلیں دیکھا کریں۔