ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بلاول بھٹو زرداری نے میثاق ِ مفاہمت کی پیشکش کی توثیق کردی

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منتخب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے میثاق ِ مفاہمت کی پیشکش کی توثیق کی ہے۔آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو شہباز شریف کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہئے اور معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ سیاسی جماعتیں میثاق مفاہمت اور میثاق معیشت پر مذاکرات کریں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عوام ملک کو معاشی محاذ پر درپیش مسائل سمیت متعدد چیلنجوں سے باہر نکالنے کیلئے اپنے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے کسانوں کو کھاد پر اعانت دینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معیشت اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے اور اگر یہ ادا رہ مضبوط ہو گا تو عوام بھی خود مختار ہوں گے۔