اسلام آباد(پی پی آئی)مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ معاونین حج کا انتخاب پہلی مرتبہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے شفاف انداز میں کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں NTSسنٹر کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے معاونین حج اور حج دو ہزار چوبیس کے طبی مشن کے انتخاب کے لئے ٹیسٹ کے نظام کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس پیش رفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سات سو چورانوے معاونین حج مقرر کئے گئے تھے جبکہ رواں سال یہ تعداد چھ سو پچیس رکھی گئی ہے اور حج ڈیوٹی کے لئے پانچ سو چالیس ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔
Next Post
راجوری میں بھارتی فوج کا اہلکارگولی لگنے سے ہلاک
Mon Mar 4 , 2024
جموں (پی پی آئی): غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کا ایک لانس نائیک گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے نوشہرہ میں لانس نائیک بلویر سنگھ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اوربعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ابتدائی […]