مخصوص نشستوں کا معاملہ، علی ظفر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مستعفیٰ ہونے، صدر کا انتخاب اور سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہناتھا کہ ہمیں قومی اسمبلی میں 23مخصوص نشستیں ملناتھیں، الیکشن کمیشن نیفیصلہ دیکردوسری بڑی آئینی غلطی کی، الیکشن کمیشن کافیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدل دیاگیا،الیکشن کمیشن کیتمام ممبران مستعفی ہوں،الیکشن کمیشن نیمخصوص نشستوں سیمتعلق غیرآئینی فیصلہ دیا، ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی خالی نشستوں کی تعداد 23 ہے، قومی اسمبلی میں خواتین کی 20 اور اقلیتوں کی 3 نشستیں دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔سندھ اسمبلی میں سنی اتحادکونسل خواتین کی2اوراقلیتوں کی ایک نشست سیمحروم ہو گئی ہے جبکہکیپی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی 21 نشستیں دیگرجماعتوں کو دی جائیں گی۔