شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہزادہ محمد بن سلمان او ملائیشیا کے وزیر اعظم کی شہبازشریف کو مبارکباد

اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی ترقی اور کامرانی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ دوسری جانب زیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب انور ابراہیم نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کیلئے ٹیلیفون کیا۔ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم نے قائد ن لیگ نواز شریف کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ملائیشیا کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم عزت مآب انور ابراہیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔