ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معاشرے کے غریب طبقات کو چھت کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے،مریم نواز

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقات کو چھت کی فراہمی مسلم لیگ(ن) کا منشور ہے اور ہم اپنے وعدے پور ے کریں گے۔ آج لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر زور دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن افراد کیلئے تین ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔ انہوں نے حکام کو چھ ہفتے میں ماڈل گھر تعمیر کرنے اور ڈاو ن پیمنٹ، ماہانہ اقساط کم رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی نے اس سلسلے میں تعمیری معیار اور پائیداری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔