اسلام آباد(پی پی آئی) اے این ایف نے ملک بھر میں 11 کارروائیوں کے دوران 122 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ12ملزمان گرفتار کیے گئے۔اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، پشاور، لاہور، خیبر، فیصل آباد، بلوچستان،پشاور،گلگت اورجہلم میں کی گئیں، کارروائی کیدوران 43 کلو افیون،22 کلو میتھا ڈون،54 کلو900گرام چرس برآمدکی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 2 کلو50 گرام آئس، 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، کارروائی میں تین 30 بور پستول بمعہ 7 میگزین اور 15 راؤنڈ بھی برآمدکئے گئے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
Next Post
پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی 34 ویں برسی منائی گئی
Wed Mar 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی) دو بار نگار ایوارڈ جیتنے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی 34 ویں برسی 6فروری کو منائی گئی۔ متعدد گیتوں کو اپنی آواز سے امر کرنے والی گلوکارہ مالابیگم 9 نومبر 1939 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام نسیم […]
