ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی 34 ویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی) دو بار نگار ایوارڈ جیتنے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی 34 ویں برسی 6فروری کو منائی گئی۔ متعدد گیتوں کو اپنی آواز سے امر کرنے والی گلوکارہ مالابیگم 9 نومبر 1939 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام نسیم نازلی تھا، 1950کی دہائی میں مالا اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کے ہمراہ موسیقی کی دنیا میں اپنے نام کی شمع روشن کرنے لاہور آئیں جس کے بعد مالا بیگم نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنی آواز کے سحر سے زمانے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ پی پی آئی کے مطابق گلوکارہ مالا بیگم کو موسیقار بابا غلام احمد چشتی نے 1961  میں پنجابی فلم”آبرو“ میں متعارف کروایا، عشق پر زور نہیں کے گیت نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، 1964سے 1971 تک مالا بیگم کے عروج کا دور رہا، انہیں احمد رشدی کے ساتھ فلموں میں 100 سے زائد دوگانے، گانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو پاکستانی فلمی تاریخ میں کسی اور جوڑی کے حصے میں نہیں آسکا۔مالا بیگم نے مہدی حسن، سلیم رضا، مسعود رانا، بشیر احمد، منیر حسین اور عنایت حسین بھٹی کے ساتھ بھی درجنوں سپر ہٹ گیت گائے، مالا بیگم کو دو بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا، گلوکارہ 6 مارچ 1990کو اس دنیا ئے فانی سے  رخصت ہو گئیں۔