سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی(پی پی آئی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار400 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 93 ہزار 244 روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ ملک میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کا رجحان جاری ہے، گزشتہ روز بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

 

Next Post

ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن و حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کیلئے درخواست دائر

Wed Mar 6 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق درخواست احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت […]