کراچی(پی پی آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم ون ڈے بیٹرز کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔پی پی آئی ون ڈے بولرز میں ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے، دوسری جانب ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے نمبر اور روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ کے بلے باز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے، اس کے علاوہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، آسٹریلیا کے نیتھن لیون بھی 2 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹیسٹ میں پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر آ گئے۔
Latest from Blog
سکھر/کوئٹہ(پی پی آئی)حج 2024کیلئے کوئٹہ سے پہلی پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی، پی پی
کراچی(پی پی آئی)حج 2024کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، پہلے
کیا گیا ہے۔کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ
لاہور(پی پی آئی)گنگا رام ہسپتال لاہور کی نرسوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا اور
سکھر/کوئٹہ(پی پی آئی)حج 2024کیلئے کوئٹہ سے پہلی پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی، پی پی
کراچی(پی پی آئی)حج 2024کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، پہلے
لاہور(پی پی آئی) 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراؤ، ن لیگ کا
نئی دہلی(پی پی آئی) بھارتی سپریم کورٹ نے شراب پالیسی اسکینڈل کیس میں گرفتار نئی دلی
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جیل میں
عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے باہر