کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں 46 لاکھ 77 ہزار بچے اب بھی ا سکولوں سے باہر

  پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے سرکاری ا سکولوں میں سہولتوں کے فقدان یا پھرغیر معیاری تعلیم کے باعث 46 لاکھ 77 ہزار بچوں کواسکولوں میں داخل نہ کرایا جاسکا۔محکمہ تعلیم کی دستاویز کے مطابق بندوبستی اضلاع میں 36 لاکھ 71 ہزارسے زائد بچے ا سکولوں سے اب بھی باہر ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں 10 لاکھ 6 ہزار111 بچے ا سکولوں سے باہرہیں۔دستاویز کے مطابق بندوبستی اضلاع میں 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد لڑکیاں سکولوں میں زیر تعلیم نہیں، پی پی آئی کے مطابق بندوبستی اضلاع میں 13 لاکھ 81 ہزار 842 لڑکے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ ضم اضلاع میں 3 لاکھ 60 ہزارسے زائد لڑکے، 6 لاکھ 45 ہزارسیزائد لڑکیاں سکولوں سے باہر ہیں۔دستاویزکے مطابق بندوبستی اضلاع میں 47 فیصد لڑکیاں اور 27 فیصد لڑکے ا سکولوں میں زیر تعلیم نہیں، ضم اضلاع میں 74 فیصد لڑکیاں اور 38 فیصد لڑکے ا سکولوں سے باہر ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ تعلیم نے غربت، بے روزگاری، تعلیم کی آگاہی نہ ہونے کو بنیادی وجہ قرار دے دیا۔