پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام مشکلات کا شکار ہیں:کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر(پی پی آ ئی)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے پاس زیر التوا ء تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام مشکلات کا شکار ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے اپنی جارحانہ اور پرتشدد پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1947 سے اب تک کم از کم پانچ لاکھ کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جسے اس کے تاریخی پس منظر اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیر ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے جس نے پورے جنوبی ایشیا میں امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق دیرینہ تنازعے کے حل کے بعد ہی قائم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور نعیم احمد خان شامل ہیں جو بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے مظالم میں اضافہ کیاہے اور بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے تشدد اور تذلیل کے لیے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرکے تنازعہ کشمیر کو حل کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔