شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بین الاقوامی تھنک ٹینک نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے امن کے دعوؤں پر سوال اٹھایا

سرینگر(پی پی آ ئی)بیلجیم میں قائم ایک بین الاقوامی تھنک ٹینک”انٹرنیشنل کرائسز گروپ”نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قیام امن سے متعلق بھارتی حکومت کے دعوؤں اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سرینگر کے دورے کے ایک دن بعد تھنک ٹینک نے وادی کشمیر کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیاکہ جموں و کشمیر کے امن سے متعلق حکومت کے دعوؤں اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جب تک سیاسی شمولیت اور شہری آزادی کی بنیادی باتوں پر عمل نہیں کیا جاتا،بھارت کے امن و سلامتی کے بیانیے کو علاقائی بدامنی کے مسائل کا سامنا ہوگا۔رپورٹ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کے حوالے سے کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی اگلی نسل کو دیوار کی طرف دھکیل رہاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام جموں و کشمیر میں ایک نئے دور کی بات کررہے ہیں جو کئی دہائیوں سے آزادی پسندوں کا گڑھ بناہوا ہے۔