پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوادر میں وقفے قفے سے بارش، سڑکیں زیر آب آ گئیں

کوئٹہ(پی پی آ ئی)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش کے باعث گوادر کی اکثر سڑکیں زیر آب آ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات بھر بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا کئی نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوئی، گوادر، زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، موسلادھار بارشوں سے دشت کی رابطہ سڑک بند ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر، کیچ اورتربت کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،اورماڑہ، مکران، گوادر، تربت، پسنی، جیونی، لسبیلہ اور خصدار میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلہ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  شہر قائد میں آج بوندا باندی یا چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے،کراچی میں آج دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ریکارڈ کیا گیاجبکہ شام کے وقت تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے غیر ضروری سفر کے اجتناب کی اپیل کی ہے۔