روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فرٹیلائزر اور عاطف اسلم کی جانب سے”اللہ ہو “ کامسحور کن کلام جاری

کراچی(پی پی آئی) معروف گلوکار عاطف اسلم نے فاطمہ فرٹیلائزر  کے اشتراک سے رمضان کے موقع پر خصوصی نعت جاریکی ہے۔ عاطف اسلم کی آواز میں یہ نعت ”اللہ ہو“رمضان کے مقدس مہینے میں سامعین کو مسحور کرنے کا باعث بنے گی۔ نعت سرسبز فرٹیلائزر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز رابیل سدوزئی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،”رمضان میں ہر مسلمان اس یقین کے ساتھ عبادت کرتا ہے کہ جب وہ اللہ تعالیٰ کوپورے خلوص اور ایمان کے ساتھ پکاریں گے تو اللہ ان پر اپنی بے شمار نعمتیں نازل فرمائے گا۔اللہ ہو، کا کلام بھی اسی ایمان کے ساتھ ہم مسلمانوں کی دعا کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم نے اس خواہش کے ساتھ ”اللہ ہو“کا ایک نیا انداز پیش کرنے کا فیصلہ کیا کہ یہ نعت ہم سب کو یاد دلائے گی کہ دعا اور استقامت کے ساتھ، ہم زندگی میں کسی بھی رکاوٹ کو دور کر سکتے ہیں۔ آئیے ہم ایمان کے ساتھ متحد ہو جائیں، کیونکہ اللہ ہمیشہ رحم کرنے والا ہے اور ہماری دعاؤں کو سنتا ہے۔“۔ہمیں امید ہے کہ ان کی یہ نعت ”اللہ ھو“ بھی ایک کامیاب تخلیق ثابت ہوگی۔