شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

کراچی(پی پی آئی) قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔حسن علی نے پشاور زلمی کے بیٹر جمی نیشم کو آؤٹ کر کے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کر لیں، فاسٹ باؤلر نے یہ سنگ میل 156 ٹی 20 میچز میں عبور کیا۔حسن علی 200 ٹی 20 وکٹیں لینے والے 12ہویں پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں، اس سے قبل جنید خان، محمد حفیظ، عمر گل، عماد وسیم اور اظہر محمود بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ شاداب خان، سعید اجمل، یاسر عرفات، محمد عامر، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔وہاب ریاض نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 405 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ اس بار بھی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔