مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کر کے توڑنے کی شکایت کرتے ہیں: گورنر پنجاب

لاہور(پی پی آ ئی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کر کے توڑنے کی شکایت کرتے ہیں۔نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خود ہی آئین شکنی کرتے ہیں اور خود آئین توڑنے کی شکایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا معاملہ عدالتوں میں چل رہا ہے، اس لیے وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے۔دوسری جانب تعلیم کی شرح میں کمی پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ ہر سال نئے بچے سکولوں میں داخل ہوتے ہیں لیکن سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں پھر بھی کمی نہیں آ رہی، 2013 میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد کم تھی۔