روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اڈیالہ، میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان جیلوں میں حفاظتی انتظامات سخت

لاہور(پی پی آئی)  سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے بعد قیدیوں، حوالاتیوں سے ملاقات پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں اڈیالہ، میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔جیل خانہ جات کے ترجمان کے مطابق جیلوں میں سکیورٹی آڈٹ اور بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیکنگ کا حکم دیا گیا ہے،  پی پی آئی کے مطابق جیل آنے جانے والے اہلکاروں کی سخت چیکنگ، بیرونی دیواروں پر خار دارتاریں لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق جیلوں میں قیدیوں، حوالاتیوں کی ملاقات پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے، پولیس اور رینجرز کے دستوں کی فرضی مشقوں کی ہدایت کر دی گئی۔