سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٓاسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں پر مس پرنٹنگ کا اعتراف کرلیا

کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے کرنسی نوٹوں پر مس پرنٹنگ کا اعتراف کرلیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے، تمام کوالٹی چیکس کے باوجود مس پرنٹ نوٹ بینکوں یا عوام تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیان میں بتایا گیا کہ ماڈل کالونی برانچ کو فراہم کیے گئے نوٹوں میں سے صرف 10 غلط شائع شدہ نوٹ سامنے آئے ہیں۔پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا نظام موجود ہے، غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ  درست نوٹ ا سٹیٹ بینک سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعے سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرولز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔