کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا نوابشاہ سے آصفہ بھٹو اور قمبر شہداد کوٹ پر خورشید جونیجو کوضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

نوابشاہ/لاڑکانہ(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کی دو خالی نشستوں میں سے ایک این اے 207 شہید بینظیر آباد پر آصفہ بھٹو کو اور قمبر شہداد کوٹ پر خورشید جونیجو کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کیلئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی، وہ آصف زرداری کی خالی کردہ نشست پر امیدوار ہونگی۔این اے 207 شہید بینظیر آباد  زرداری خاندان کی آبائی نشست ہے اس حلقے سے صدر آصف علی زرداری لگاتار دو  الیکشن جیت چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کیلئے حلقہ انتخاب کا فیصلہ فیملی مشاورت سے ہوا ہے، آصفہ بھٹو زرداری کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ متفقہ ہے، آصفہ کو جنرل سیٹ پر الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، انہوں  نے گزشتہ الیکشن میں ٹنڈو اللہ یار سے حصہ لینا تھا۔آصفہ بھٹو خاندان سے بیگم نصرت بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے بعد تیسری خاتون ہونگی جو جنرل سیٹ پر کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گی۔