کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بالائی سندھ  کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں 2مغوی بھائی بازیاب

جیکب آباد(پی پی آئی)بالائی سندھ  کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کومسلسل جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں کامیابی حاصل،لڈھڑ بیلو سے اغوا ہونے والے دو مغوی بھائی بازیاب کر لیے گئے۔  پولیس ترجمان  کے مطابق مغوی دونوں بھائیوں ظہور احمد اوررجب احمد کو ایک روز قبل ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔  مغویوں کی بازیابی آندل سندرانی کے کچے کے علاقے سے ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق  ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ پولیس خفیہ اطلاع پر جدید اسلحہ کے ہمراہ کچے کے علاقے میں موجود تھی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گھیرا تنگ دیکھ کر کے اغواکار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔  پولیس نے مغویوں کو تحویل میں لیتے ہوئے بحفاظت تھانے پر لے آئی۔  ضروری کاروائی کے بعد بازیاب ہونے والے دونوں بھائیوں کو ورثاکے حوالے کردیا گیا ہے۔