شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حسن اور حسین نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کی جمعہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی,حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم کے بیٹوں کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور عثمان مسعود عدالت پہنچے،دوران سماعت وکیل قاضی مصباح کی جانب سے حسن اور حسین نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ اس موقع پر نیب نے ریکارڈ جمع کروانے کیلئے وقت مانگا جس پر عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک کا وقت دیدیا،عدالت نے کیس بریت کی درخواست پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے تین نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔