شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 دہشتگردوں کے حملوں کی صرف مذمت ہی نہیں جواب بھی دیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کے حملوں کی صرف مذمت ہی نہیں جواب بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اکٹھی ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اس حملے کی خاموشی سے مذمت نہیں کریں گے بلکہ جواب دیں گے، ہم اس حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف اور کیپٹن احمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، شہداء کی نماز جنازہ میں صدر آصف علی زرداری، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سینئر فوجی افسران اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، چکلالہ گیریژن میں صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دلاسہ دیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں، بہادر بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔