کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی(پی پی آئی)انٹربینک میں کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پہلے دن روپے کی قدر  مستحکم ہوئی اورانٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہوگیا،ڈالر 278.74 روپے سے کم ہوکر 278.60 روپے کا ہوگیا اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 248پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 65ہزار65پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری کاروباری دن منفی رہا اور 100 انڈیکس 247 پوائنٹس کم ہوکر 64 ہزار 816 پر بند ہواتھا۔ کاروباری دن 100انڈیکس 594 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 64 ہزار 759 رہی تھی۔