‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماں بچہ کی صحت کی آگاہی کیلئے پنجاب میں ہفتہ بہبود آبادی شروع

لاہور(پی پی آئی)ماں بچہ کی صحت کی آگاہی کیلئے پنجاب میں ہفتہ بہبود آبادی شروع ہوگیا،اس سلسلے میں تقاریب تمام اضلاع کے محکمہ بہبود آبادی دفاتر میں 23 مارچ  تک جاری رہیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق خصوصی سیمینا رہونگے۔سیمینارز میں آبادی میں اضافے سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ ماں بچے کی بہتر صحت کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر بارے موثر آگاہی فراہم کی جائے گی۔خصوصی واک، مرد و خواتین کیمونٹی کے ساتھ آگاہی سیشنزاور  فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں لیکچرزاور  مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔