‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جرمنی میں قتل پاکستانی شہری فہیم الدین کراچی  میں سپرد خاک

 جرمنی میں قتل کئے گئے پاکستانی شہری فہیم الدین کی میت جرمنی سے کراچی پہنچا دی گئی جہان اسے پیر کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔ٰٓفہیم الدین کوجرمنی میں اسکے گھر میں گھس کر ایک جنونی نے چاقو سے نشانہ بنایا، جس سے اٹھاون سالہ فہیم الدین جاں بحق جبکہ اہلیہ اور بیٹی شدید زخمی ہوئیں۔مقتول کی میت کراچی منتقل کی گئی،پی پی آئی کے مطابق فہیم الدین کے ورثا نے کراچی ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل سے میت وصول کی۔مقتول فہیم کے بھائی وجیہ الدین  نے کراچی ایئر پورٹ پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہیم الدین 1992 سے جرمنی میں رہائش پزیر تھا،اسے چھری کے وار سے قتل کیا گیا،واقعے میں مقتول کی اہلیہ اور بیٹی شدید زخمی ہوئیں، جو جرمنی کے ہسپتال میں زیر علاج  ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول فہیم الدین ٹیکسی چلاتا تھا، وجیہ الدین نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی کے قاتل کو پولیس نے ہلاک نہیں کیا،پولیس نے ایک گولی قاتل کے پاؤں پر ماری،قاتل کا اچھا علاج ہورہا ہے،یہ نہیں ہونا چاہئے،کسی کو بھی نفسیاتی ڈکلیئر کرکے بری کردیا جائے۔وجیہ الدین نے کہاکہ قاتل نفسیاتی مریض نہیں تھا، وہ بھی ٹیکسی ڈرائیور تھا مقتول کی طرح، اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کی ضرورت ہے،میں اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں۔