کراچی: آل کراچی جشن سعودیہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہر کی 4معروف فٹ بال ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام ملیر فٹ بال گراﺅنڈ میں جاری آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار میچ کھیلے گئے ۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ینگ عزیز آباد نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا۔دوسرے میچ میں گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹاﺅن نے جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو سخت جد وجہد کے بعد 1-0سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔تیسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل امتیاز اسپورٹس کالا پل نے پنالٹی ککس پر عرفان میموریل لانڈھی کو 5-2سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور اہم میچ میں قدیم فٹ بال ٹیم مکران اسپورٹس نے ڈرگ روڈ یونین کو 2-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گئی ۔ریفری کے فرائض محمد ریاض ،عبدالطیف بلوچ،سلیم شاہ ،اور منصور علی نے انجا م دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض امیر محمد خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔