‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ آرٹیکل 62 ایف ون ڈس کوالیفکیشن سے متعلق ہے،آرٹیکل 62کی مزیدتشریح سپریم کورٹ ہی کر سکتی ہے،درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اراکین اسمبلی کی نااہلی کی مدت5سال کر نے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس شاہدبلال حسن نے درخواستوں پرسماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزانصراحمدنیدرخواستوں کیقابل سماعت ہونیپراعتراض کیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ کا7رکنی لارجربینچ نااہلی کی مدت 5 سال طے کر چکی ہے،یہ درخواستیں قابلِ سماعت نہیں ہیں۔درخواستگزاروکیل اظہرصدیق نیآئین کیآرٹیکل62اور63کی مختلف شقوں کاحوالہ دیا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے امیدواروں کی کوالیفکیشن اور ڈس کوالیفکیشن پر روشنی ڈالی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ آرٹیکل 62 ایف ون ڈس کوالیفکیشن سے متعلق ہے،آرٹیکل 62کی مزیدتشریح سپریم کورٹ ہی کر سکتی ہے،درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔لاہورہائیکورٹ نیفریقین کے وکلاکے دلائل سننیکیبعدفیصلہ محفوظ کرلیا۔