‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان، بنگلہ دیش اوربھارت ماحولیاتی آلودگی میں سر فہرست

کراچی(پی پی آئی)ماحولیاتی آلودگی پر نگاہ رکھنے والے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق پاکستان سال گزشتہ دنیا کے تین سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملکوں میں سے ایک رہا جس کی ہوا میں آلودگی عالمی ادارہ صحت  کے معیارسے تقریبا 15 گنا زیادہ رہی دیگر دو ملک بھی جنوبی ایشیا ہی کے بنگلہ دیش اور بھارت ہیں جنہوں نے چاڈ اور ایران کی جگہ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا میں موجود پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے ذرات کی اوسط مقدار 2.5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر (پی ایم) ہونی چاہیے جو 2023 میں بنگلہ دیش میں 79.9 پی ایم اور پاکستان میں 73.7پی ایم تک پہنچ گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ مقدار پانچ مائیکروگرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔