‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نامساعد حالات کیوجہ سے لوگوں کی ذہنی صحت متاثر

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روز گاری اور دیگر مساعد حالات کی وجہ سے لوگوں کی ذہنی صحت شدید متاثرہو رہی ہے۔ مزدور طبقے کے علاوہ سیاحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں سے وابستہ لوگ ذریعہ معاش مفقود ہوجانے کیوجہ سے ذہنی امراض کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ معاملہ دن بہ دن سنگین شکل اختیار کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے کو درپیش نامساعد حالات کے باعث لوگوں کی ذہنی صحت سخت متاثر ہورہی ہے اور لوگوں میں خود کشی کا رحجان دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ کشمیر میں آئے روز خود کشی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور پچھلے کچھ عرصے سے اس میں تیزی آئی ہے۔