کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں پاکستان 108ویں نمبرپر

اسلام آباد(پی پی آئی)دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں پاکستان 108ویں نمبر آگیا ہے، فِن لینڈ کو مسلسل ساتویں سال دنیا کا سب سے خوش وخرم ملک قراردیا گیا ہے جبکہ امریکا 2012 میں ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کی تشکیل کے بعد سے پہلی بار ٹاپ 20 کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ سالانہ رپورٹ میں دنیا  کے 143 ممالک میں عالمی خوشی کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ گیلپ ورلڈ پول سمیت ذرائع کے اعداد وشمار کا استعمال کرتے ہوئے یہ درجہ بندی 6 عوامل پر مبنی ہے جن میں معاشرتی اعانت، آمدنی، صحت، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی کی عدم موجودگی شامل ہیں۔رپورٹ میں میں شامل 143 ممالک میں پاکستان کا نمبر 108 واں ہے اور رپورٹ کے مطابق پاکستان کے عوام بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کے عوام سے زیادہ خوش وخرم ہیں۔فہرست کے مطابق ایران 100 ویں، میانمار118ویں، بھارت 126ویں، مصر 127 ویں، سری لنکا 128 ویں اور بنگلہ دیش 129 ویں نمبرپرہے۔ 2024 کی فہرست میں سب سے نیچے افغانستان تھا جسے ایک بارپھر دنیا کا سب سے کم خوش حال ملک قرار دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہر سال 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پریہ رپورٹ  جاری کی جاتی ہے۔اس سال ایک بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے باوجود اسرائیل پانچویں نمبر پر ہے۔ لیکن رپورٹ کے مصنفین کے مطابق یہ درجہ بندی 3 سال کی اوسط پر مبنی ہے، جو اعداد و شمار کو کم کر سکتی ہے. اسرائیل 2022 سے خوش ترین ممالک کے ٹاپ 10 میں شامل ہے۔